ETV Bharat / state

بھوپال میں ادبی تقریب کا انعقاد - barkatullah university news

بھوپال کے ڈرامہ نگار ,نامہ نگار ادیب سید رئیس الحسن کو کیا گیا یاد ,ان کے ترجمہ کی گئی برکت اللہ بھوپالی پر کتاب کو منظر عام پر لانے کی کوشش

بھوپال میں ادبی تقریب کا انعقاد
بھوپال میں ادبی تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 4:33 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے منشی حسن خان ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا- جس میں بھوپال کے مشہور ڈرامہ نگار , نامہ نگار اور ادیب رئیس الحسن کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی-

بھوپال میں ادبی تقریب کا انعقاد

اس تقریب میں خاص طور سے سید رئیس الحسن کے ذریعے اے محمد عرفان کی کتاب کا ترجمہ کیا گیا تھا جو کہ مجاہد آزادی برکت اللہ بھوپالی کی حیات و خدمات پر مبنی ہے- سید رئیس الحسن نے اردو کی کتاب کا ہندی میں شاندار ترجمہ کیا ہے تاکہ برکت اللہ بھوپالی کے بارے میں دوسرے مذہب کے لوگ بھی جان سکے-

آج کی اس تقریب میں لوگوں کا مطالبہ ہے کہ برکت اللہ بھوپالی کی اس کتاب کو خود برکت اللہ یونیورسٹی اپنے امداد سے شائع کرے- لیکن برکت اللہ یونیورسٹی اس کام میں ناکام رہی ہے اس لئے آج کی تقریب میں طے کیا گیا اگر برکت اللہ یونیورسٹی اسے ترجیح نہیں دے گی تو ادب سے جڑے لوگ چندہ کر برکت اللہ بھوپالی پر مبنی اس ترجمہ کو منظر عام پر لائیں گے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.