گوپال بھارگو نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹر سسٹم کسی وجہ سے خراب ہے، جس کی وجہ سے گورنر سے شفافیت کے ساتھ ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر مشین کام نہیں کر رہی ہے تو اراکین سے ہاتھ اٹھاکر پولنگ کرائی جائے۔'
وہیں انہوں نے کانگریس کے ذریعے کورونا کو لے کر ایوان کو ملتوی کرنے کی بات پر کہا کہ 'اب کوئی بہانا نہیں چلے گا، گورنر صاحب نے پولنگ کرانے کا حکم دیا ہے اور یہ اسپیکر کے لیے ضروری ہے۔'
وہیں پی سی شرما کے بگلا مکھی مندر میں پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ 'تنتر۔ منتر سے معلوم ہو رہا ہے کہ کانگریس نے اپنی ہار تسلیم کر چکا ہے۔'