ETV Bharat / state

کمل ناتھ نے قومی مفاد کی خاطر تومر ویڈیو معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ

کانگریس کے سینئر لیڈر کمل ناتھ نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے بیٹے سے متعلق مبینہ ویڈیو کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مبینہ بدعنوانی معاملہ اب 10000 کروڑ روپے تک کے لین دین تک پہنچ گیا ہے۔ Madhya Pradesh Assembly Election 2023

Madhya Pradesh Assembly Election 2023
Madhya Pradesh Assembly Election 2023
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 3:10 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کے بیٹے سے متعلق مبینہ ویڈیو کو قومی سلامتی سے جڑا معاملہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے مسٹر کمل ناتھ نے ایکس پر پوسٹ کیا، ’’میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے جاننا چاہتا ہوں کہ ان کے لیے سب سے پہلے پارٹی اور خاندان کا مفاد ہے یا ملک کا مفاد۔ مرکزی وزیر اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار نریندر سنگھ تومر کے بیٹے کے اب تک تین ویڈیوز سامنے آچکے ہیں۔ جو مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے لین دین سے شروع ہوا یہ معاملہ اب 10000 کروڑ روپے تک کے لین دین تک پہنچ گیا ہے۔ اس میں منشیات کے کاروبار اور کناڈا سے براہ راست تعلق ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ معاملہ اب کسی فرد یا جماعت کا نہیں ہے بلکہ براہ راست قومی سلامتی اور منشیات کے کاروبار سے جڑا ہوا نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بی جے پی کی پوری قومی قیادت اس وقت مدھیہ پردیش میں ہے، لیکن قومی سلامتی سے جڑے اس مدے پر کوئی ایک لفظ بھی نہیں بول رہا ہے۔

  • मैं भारतीय जनता पार्टी के शीर्ष नेतृत्व से जानना चाहता हूं कि उनके लिए सबसे पहले पार्टी और परिवार का हित है या देशहित। केंद्रीय मंत्री और विधानसभा चुनाव में भाजपा प्रत्याशी श्री नरेंद्र सिंह तोमर के पुत्र के तीन वीडियो अब तक सामने आ चुके हैं। कथित तौर पर 100 करोड रुपए के लेनदेन…

    — Kamal Nath (@OfficeOfKNath) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:'یہ پی ایم مودی کے گھمنڈ کا مظہر' مورکھوں کے سردار والے بیان پر کانگریس کا رد عمل

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست ان لوگوں کو معاف نہیں کرے گی جو ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہے ہیں۔

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.