ETV Bharat / state

اندور: کیلاش وجے ورگیہ نے سلمان خورشید کو تنقید کا نشانہ بنایا - سوشل میڈیا پر آئے ایک ویڈیو پر طنز

بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے سابق وزیر سلمان خورشید کے سوشل میڈیا پر آئے ایک ویڈیو پر طنز کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ کانگریس رہنما 'ٹکڑے ٹکڑے گینگ' نعرے لگا کر معصوم بچوں کو ملک مخالف تربیت کو تقویت دے رہے ہیں۔

اندور: کیلاش وجے ورگیہ نے سلمان خورشید کو تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Nov 17, 2021, 10:51 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کو شرمناک بتایا۔ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید کی کچھ روز قبل ایک کتاب آئی تھی جس کا عنوان تھا ''سن رائز اوور ایودھیا" تب سے ہی ملک بھر میں ان پر تنقید کا دور جاری ہے۔

اندور: کیلاش وجے ورگیہ نے سلمان خورشید کو تنقید کا نشانہ بنایا
اندور: کیلاش وجے ورگیہ نے سلمان خورشید کو تنقید کا نشانہ بنایا

وہیں مدھیہ پردیش میں بھی ان کے خلاف بیان بازی کا دور جاری ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے سابق وزیر سلمان خورشید کے سوشل میڈیا پر آئے ایک ویڈیو پر طنز کیا اور اس کو ایک شرم ناک واقعہ بتایا۔

دراصل اس ویڈیو میں سلمان خورشید ایک بچے کے نعرے بلند کرنے پر تائید کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کو کیلاش وجے ورگیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹکڑے ٹکڑے گینگ ملک دشمن نعرے لگا کر معصوم بچوں کو ملک مخالف تربیت کو تقویت دے رہے۔ یہی تربیت آگے چل کر ملک کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کانگریس کا اصل چہرہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: Kartarpur Corridor: عقیدت مندوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع

بتا دیں کہ سلمان خورشید کی کتاب سن رائز اوور ایودھیا پہلے سے ہی موضوع بحث ہے۔ اس کتاب میں سلمان خورشید نے ہندوتو کو دہشت گرد تنظیموں بوکوحرم اور آئی ایس آئی ایس سی کی طرح بتایا ہے۔ ساتھ ہی سلمان خورشید نے ہندوتوا پر اعتماد رکھنے والے کانگریسی رہنماؤں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.