ETV Bharat / state

Sidhi Bus Accident سیدھی بس حادثے پر نڈا اور وشنودت شرما کا اظہار غم

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 11:22 AM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے مدھیہ پردیش کے سیدھی میں جمعہ کی رات پیش آئے سڑک حادثے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ Nadda on Sidhi bus accident

سیدھی بس حادثے پر نڈا اور وشنودت شرما کا اظہار غم

بھوپال: بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں دیر رات ہوئے سڑک حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جے پی نڈا نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سیدھی میں سڑک حادثے میں بہت سے لوگوں کی ہلاکت کی خبر انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کے لیے دعا کرتا ہوں۔ وہیں سیدھی ریوا روڈ پر دیر رات ہونے والے بھیانک حادثے کے بعد اسپتال پہنچ کر زخمیوں سے ملاقات کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما نے کہا کہ پورا بی جے پی کنبہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔

وشنودت شرما نے زخمیوں سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ 'پارٹی کے صدر ہونے کے ناطے انہیں زخمیوں کے ساتھ ہمدردی ہے۔ ہم سب ان خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جن کے لوگ اس حادثہ میں ہلاک ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں کل دیر رات ایک ٹرک بس سے ٹکرا گئی۔ بھیانک حادثے میں اب تک 14 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ دیر رات سی ایم چوہان نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں جو ساتھی نہیں رہے، ان کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے امدادی رقم دی جائے گی۔ بہتر علاج کے ساتھ، شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کو 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: MP Road Accident امت شاہ کی ریلی سے واپس لوٹ رہی بس حادثے کی شکار، چودہ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.