ETV Bharat / state

اندور: جیتو پٹواری نے وزیر اعلی سے کورونا پر دھیان دینے کی بات کہی - سابق وزیر جیتو پٹواری

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سابق وزیر جیتو پٹواری نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے کہا ہے کہ آپ اپنا ہیڈکوارٹر اندور میں بنائیں اور یہاں رہ کر کورونا سے پر دھیان دیں۔

jitu patwari statements on coronavirus in indore madhya pradesh
جیتو پٹواری نے وزیر اعلی سے کورونا پر دھیان دینے کی بات کہی
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 5:37 PM IST

کورونا وائرس کا انفیکشن مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں سب سے زیادہ رہا ہے اور یہاں آئے روز کورونا انفیکشن مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

سابق وزیر جیتو پٹواری

بدانتظامی اور لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے سابق وزیر جیتو پٹواری نے کہا کہ جس رفتار سے کورونا وبا کا انفیکشن اندور میں پھیل رہا ہے، وہ چین کے شہر ووہان سے بھی زیادہ خطرناک اندور میں ہو سکتا ہے۔

جیتو پٹواری نے وزیر اعلی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 21 فیصد کی رفتار سے کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے۔ اندور میں 1200 کورونا وائرس مثبت مریض ہیں جبکہ 60 اموات ہوچکی ہیں۔ اس کے باوجود ابھی بھی یہ کہا جا رہا ہے کہ انفیکشن مریضوں کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ ان حالات میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی کام کاج پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کی مصروفیت سے کورونا وائرس کی جنگ نہیں جیتی جا سکتی۔

jitu patwari statements on coronavirus in indore madhya pradesh
سابق وزیر جیتو پٹواری

جیتو نے اندور کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ٹیم بھیجیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جو طبی ٹیم آئی تھی اس کی رپورٹ پر بھی توجہ نہیں دی گئی۔ میری گزارش ہے کہ وزیر اعلی اندور میں رہ کر خود اس کام کو دیکھیں۔

جیتو پٹواری نے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ اشتہار کے ذریعے یہ دکھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ مصروف ہیں۔ مگر کورونا کی یہ جنگ مصروفیت رہتے نہیں جیتی جا سکتی۔ میرا آپ سے مطالبہ ہے کہ آپ اپنا ہیڈکوارٹر اندور میں بنائیں اور جتنی بھی پینٹنگ رپورٹ ہے اس کو جلد سے جلد کلیئر کروائیں۔

ساتھ ہی ضرورت مندوں کے پاس کھانے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں اس کو جلد سے جلد فراہم کروائیں۔

پٹواری نے کہا کہ کورونا سے ہم جنگ جیت سکتے ہیں مگر جاگتے رہیں گے تب ہی، نہیں تو پھر جیتنا مشکل ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.