ETV Bharat / state

Jashn E Ziya Faruqi بھوپال میں جشن ضیاء فاروقی پروگرام کا انعقاد - فاروق جائسی

بھوپال میں ادبی و ثقافتی تنظیم 'بزم سحر' کی جانب سے معروف شاعر و نثر نگار ضیاء فاروقی کے اعزاز میں 'جشن ضیاء فاروقی' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 6, 2023, 12:34 PM IST

بھوپال میں جشن ضیاء فاروقی پروگرام کا انعقاد

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مشہور و معروف شاعر اور نثر نگار ضیاء فاروقی کے اعزاز میں 'جشن ضیاء فاروقی' پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اردو ادب کے مایہ ناز ادباء نے ضیاء فاروقی کے فن اور شخصیت پر اپنے بیش بہا تاثرات بیان کیے۔ یہ جشن بھوپال کی فعال تنظیم بزم سحر کے بینر تلے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضیاء فاروقی کو شال، گلدستہ اور ٹرافی پیش کی گئی اور ان پر شاندار سپاس نامہ بھی پڑھا گیا۔ وہیں مقامی لوگوں نے ضیاء فاروقی کا پرجوش اور خلوص کے ساتھ گلوں سے استقبال کیا۔

اس موقع پر ضیاء فاروقی کے فن اور شخصیت پر کانپور سے تشریف لائے ڈاکٹر شعیب نظام، فاروق جائسی اور پروگرام کے صدارت کررہے پروفیسر حسن مسعود نے تفصیل سے گفتگو کیں۔ فاروق جائسی نے کہا کہ ضیاء فاروقی کو بھارت ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی کافی مقبولیت حاصل ہے ۔ یہ بہت ہی اچھے شاعر اور ادیب ہے اور ضیا فاروقی کا کلام پوری دنیا میں سنا اور پڑھا جاتا ہے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شعیب نظامی نے کہا ضیاء فاروقی کی شخصیت ایک ہمہ گیر شخصیت ہے کیونکہ انہوں نے اردو کے سبھی اضناف میں جس کامیابی اور جتنی سنجیدگی سے کام کیا ہے پھر وہ تحقیق کا میدان ہو، تجوید کا میدان ہو، غزل، نظم،مثنوی یا پھر ان کے ذریعے لکھا گیا کانپور نامہ ہو یہ بڑے کارنامے ضیاء فاروقی نے انجام دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء فاروقی نے شخص میراثی بھی بہت کہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شخص میراثی ہمارے یہاں امیر خسرو کے وقت سے ہے اور ضیا فاروقی نے شخصی مرثیہ بہت لکھا ہے۔

اس موقع پر ضیاء فاروقی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور لاشعوری میں کہیں جو آگ دبی رہتی ہے وہ ابھر کر شعور میں آجاتی ہے۔ اور جب یہ شعور میں آ جاتی ہے تو انسان محتاط ہو کر چلنے لگتا ہے۔ اس لئے اس طرح کے اصلاح کے پروگرام انسان کو جھنجھوڑ کر شعور میں لانے کا کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بھوپال کی تنظیم بزمِ سحر اردو ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز و اکرام میں متعدد پروگرام کا انعقاد کراتی رہتی ہے تاکہ نئی نسل ان اردو کے خدمت گزاروں سے روبرو ہو سکے ۔

یہ بھی پڑھیں : بھوپال: بزم سحر کے زیر اہتمام مشاعرہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.