ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: جمعیت علماء کی قبرستان بچاو مہم - مدھیہ پردیش کی خبریں

دارالحکومت بھوپال میں مدھیہ پردیش جمعیت علماء ہند نے قبرستان بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جمعیت علما مدھیہ پردیش کی ٹیم کے ذریعے جمعرات کے روز بھوپال کے حلال پورہ قبرستان میں صاف صفائی کرتے ہوئے اسے صاف اور خوبصورت بنانے کی پہل کی گئی۔

جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی قبرستان بچاو مہم

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 6:59 PM IST

جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی قبرستان بچاو مہم کے آغاز کے بعد بھوپال کے حلال پورہ قبرستان میں صاف صفائی کا کام شروع ہوا۔ اس ضمن میں جمعیت نے وقف بوڑ سے مطالبہ کیا کہ عوام کو قبرستانوں کی حفاظت اور دیگر انتظام کرنے کے لیے اجازت دی جائے۔

جمعیت علماء مدھیہ پردیش کی قبرستان بچاو مہم

جمعیت علماء مدھیہ پردیش نے قبرستان بچاؤ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد جمعیت کی ٹیم نے بھوپال کے حلال پورہ قبرستان میں صاف صفائی مہم شروع کی۔ انہوں نے قبرستان کو صاف اور خوبصورت بنانے کی پہل کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھوپال: اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام قومی سیمینار کا انعقاد

بھوپال کا حلال پورہ قبرستان ایک تاریخی قبرستان ہے جہاں کئی بزرگ دفن ہیں جس میں سے ایک نامور شخصیت عبدالرحمن بجنوری ہیں جنہوں نے 32 سال کی عمر میں تاریخ کے ورق پر سنہری لفظوں میں اپنا نام لکھا تھا، جن کا تاریخی مقبرہ اس قبرستان میں بدحالی کا شکار ہے۔ مقبرے کی بھی صاف صفائی کرتے ہوئے ان کے کارناموں سے عوام کو واقف کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسی طرح دوسرے قبرستانوں کی بھی جمعیت علماء کی جانب سے صفائی کی جائے گی۔ وہیں جمیعۃعلماء نے مدھیہ پردیش وقف بورڈ سے قبرستانوں کی صاف صفائی اور تحفظ کرنے کی عام لوگوں کو اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال میں کچھ عرصہ قبل 187 قبرستان ہوا کرتے تھے تاہم اب شہر میں صرف 23 رہ گئے ہیں جس میں سے صرف 7 یا 8 قبرستانوں میں ہی تدفین کی جاتی ہے۔ اگر ابھی بھی قبرستانوں پر توجہ نہیں دی گئی اور ان کا تحفظ نہیں کیا تو ان پر بھی ناجائز قبضے ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.