ETV Bharat / state

جمعیت علماء اور سرو دھرم سدبھاونا منچ نے شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا - اشفاق اللہ خان کی یوم پیدائش

عظم مجاہد آزادی شہید اشفاق اللہ کے یوم ولادت کے موقع پر آج جمعیت علمائے ہند اور سرو دھرم سد بھاونا منچ کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

جمعیت علماء اور سرو دھرم سدبھاونا منچ نے شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کی

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 7:10 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت علمائے ہند اور سرو دھرم سدبھاونا منچ نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت آج مجاہد آزادی اشفاق اللہ خان کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں یاد کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سب سے پہلے شہید اشفاق اللہ خاں کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے بعد جمعیت علمائے ہند اور سرو دھرم سد بھاونا منچ کے اراکین نے بھوپال کے شہید گیٹ پر موم بتی روشن کر خراج عقیدت پیش کیا۔

جمعیت علماء اور سرو دھرم سدبھاونا منچ نے شہید اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید پڑھیں :Ashfaqulla Khan: شہید اشفاق اللہ خان کا آج یوم پیدائش

اس دوران جمعیت علمائے ہند اور سرو دھرم سد بھاونا منچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے اسکول اور کالجوں کے نصاب میں بھارت کی آزادی کے لیے شہید ہوئے تمام مجاہدین آزادی کے قربانیوں کو شامل کیا جائے۔ ہماری آئندہ نسل اور نوجوان طبقہ ان شہید مجاہدین آزادی کی بہادری اور کارناموں کو جان سکیں۔ ان کے دلوں میں بھی وطن کے لیے محبت پیدا ہو اور ان کو یہ بھی معلوم رہے کہ ہمارا ملک کتنی مشکلوں سے آزاد ہوا ہے اور ان شہیدوں کی وجہ سے ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے پا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.