مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اوجین میں گزشتہ شب تنظیم سیرت النبیﷺ کمیٹی کی جانب سے اسلامی کوئز اور تقریری (quiz competition)مقابلے کا انعقاد کیا کیا گیا جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔
معاشرے میں اسلامی تعلیمی بیداری کے لئے مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین میں تنظیم سیرت النبیﷺ کمیٹی کی جانب سے برسوں سے اسلامی کوئز (quiz competition) اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی تنظیم اس مقابلے انعقاد کیا ہے۔
مقابلے میں نہ صرف اجین کے طلباء بلکہ آس پاس کے اطراف کے طلباء نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے یہ مقابلہ بڑا ہی ہائی ٹیک طریقے سے منعقد کیا گیا تھا، اس میں موسیقی، لائٹ، اور حصہ لینے والے امیدواروں کو فون فرینڈ سے مدد لینے جیسی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ مقابلہ اور بھی دلچسپ ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
جونپور: اسلامک کوئز مقابلہ کا اہتمام
گزشتہ رات یہ مقابلہ آدھی رات تک اول دوم اور سوم پوزیشن تک چلتا رہا، اس مقابلے (quiz competition) میں مقابلے کا فیصلہ سنانے والے جج کے علاوہ شہر کی معزز شخصیات بھی موقع پر موجود رہے اور انہوں نے اپنے ہاتھوں سے امیدوار کو انعامات دیے۔