ETV Bharat / state

اندور میں شیوسینا رہنما کے قتل کے الزام میں 7 گرفتار

author img

By

Published : Sep 10, 2020, 6:17 PM IST

پولیس کے مطابق قتل کا مقصد رمیش ساہو کے گھر پر ڈکیتی بتایا جا رہا ہے۔ شرما کے مطابق ملزم راہل، پریم (34)، کمل (42)، سنیل (22)، کالو سولنکی (35)، وجئے (19)، انتم (30) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا ایک دیگر ساتھی مفرور بتایا جارہا ہے۔

Indore: shivsena leader's murder case, seven arrested
اندور میں شیوسینا رہنما کے قتل کے الزام میں 7 افراد گرفتار

مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے تیجاجی نگر تھانہ علاقے میں ایک شیوسینا کے رہنما کے قتل کے معاملے میں پولیس نے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس (اندور رینج) وویک شرما نے آج پولیس ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2-3 ستمبر کی درمیانی شب میں کو رمیش ساہو کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
سیاسی پس منظر اراضی اور متنازعہ املاک سے وابستہ رمیش ساہو کے قتل کے معاملہ کو پولیس نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے کرائم برانچ کی قیادت میں جانچ کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔ رمیش ساہو کے خلاف بیس سے زائد فوجداری معاملے درج ہونے کی وجہ سے پولیس نے ابتدائی طور پر جائیداد کے تنازعہ اور سیاسی دشمنی جیسے پہلوؤں پر تفتیش کی۔
تاہم پولیس کو رمیش ساہو کے ڈھابے کے نزدیک راہل بھیلالہ (30) کی گرفتاری کے بعد معاملہ سلسلہ وار سلجھ گیا۔
شرما کے مطابق راہل نے اپنے ساتھی پریم سنگھ اور کمل سروی کے ساتھ مل کر 8 ملزمان نے اس قتل کی واردات کو انجام دیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے سونے چاندی کے زیورات، اس واقعے میں استعمال ہونے والی ایک چار پہیہ گاڑی اور ہتھیار برآ مد کئے ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل کا مقصد رمیش ساہو کے گھر پر ڈکیتی بتایا جا رہا ہے۔ شرما کے مطابق ملزم راہل، پریم (34)، کمل (42)، سنیل (22)، کالو سولنکی (35)، وجئے (19)، انتم (30) کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا ایک دیگر ساتھی مفرور بتایا جارہا ہے۔
پولیس انسپکٹر جنرل نے بتایا کہ راہل کے واقعہ کے بعد فرار ہونے کی وجہ سے اس پر شبہ ہوا۔ جسے تلاش کے گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ بقیہ ملزمان کو ضلع دھار کے کوکشی سے گرفتار کرنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کے آٹھویں ملزم کو شدت سے تلاش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.