ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 582 نئے مریض ملے ہیں جبکہ پانچ اموات درج کی گئیں ہیں۔
اندور میں کورونا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ مسلسل چار روز سے یہاں کورونا کے دو ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ چار دن میں یہاں کورونا کے 2279 نئے مریض ملے جس کے بعد کورونا سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 394 تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4925 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں چار ہزار 295 کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 582 کی رپورٹ مثبت ملی تو وہیں پانچ اموات بھی درج کی گئی ہے۔
حالانکہ 3644 کورونا سے متاثر مریضوں کا علاج بھی چل رہا ہے جبکہ اندور ضلع میں اب تک چار لاکھ 83 ہزار 228 کورونا نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ کورونا کے تحفظ کے لئے انتظامیہ اور صحت عملہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر یہاں رات میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔