ETV Bharat / state

بی جے پی کے رہنماؤں نے تصویر کشی کے لیے آکسیجن ٹینکر روکے رکھا - کورونا کیسز

مدھیہ پردیش میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے سبب اسپتالوں میں بیڈز کی کمی ہے۔ وہیں آکسیجن کی قلت کی وجہ سے بھی مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بی جے پی رہنماؤں نے تصویر کشی کے لیے آکسیجن ٹینکر روکے رکھا

author img

By

Published : Apr 18, 2021, 8:41 PM IST

مدھیہ پردیش کے اندور میں بھی کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے اور مریضوں کی تعداد تیزی سے برھ رہی ہے۔ وہیں اسپتالوں میں مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔

بی جے پی رہنماؤں نے تصویر کشی کے لیے آکسیجن ٹینکر روکے رکھا

اطلاعات کے مطابق آج ایک آکسیجن کا ٹینکر اندور آرہا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں نے اسے روک کر تقریباً 45 منٹ تک تقریب منعقد کی جس کی وجہ سے متعدد ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہوگئی۔

بی جے پی کے رہنماؤں کی حرکت پر کانگریس کے صوبائی ترجمان نریندر سلوجا نے تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو صرف کریڈٹ لینے کا شوق ہے، انہیں عوامی مشکلات کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے 45 منٹ تک آکسیجن ٹینکر کو روکنے سے متعدد مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ایک طرف لوگ کورونا وبا سے پریشان ہے۔ وہیں بی جے پی کے رہنما صرف اپنی سستی شہرت کے لیے آکسیجن ٹینکر کو روکے رکھا تاکہ ٹینکر کے ساتھ اپنی تصویریں کھنچوا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.