مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض اندور میں میں ہی پائے گئے ہیں ہیں، انتظامیہ اور صحت عملہ اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
رمضان کا مبارک ماہ قریب ہے اسی تناظر میں اندور کے قاضی شہر سید عشرت علی نے ویڈیو کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'گذشتہ کچھ دنوں سے ہم عبادت گھروں پر ہی کر رہے ہیں اور یہ بھی طے ہوچکا ہے رمضان کے دنوں میں بھی یہی سلسلہ جاری رہے گا کیوں کہ شہر کے حالات بہت نازک ہیں۔
انہوں نے کاہ کہ 'مجھے معلوم ہوا کہ کچھ لوگ گھروں میں ہی علاج کروا رہے ہیں تو میری ان سے گزارش ہے کہ اس مرض کا علاج کافی حد تک ممکن ہے کچھ لوگ صحتیاب ہو کر گھر بھی آ چکے ہیں، ہسپتالوں میں علاج ہورہا ہے گھروں میں علاج ممکن نہیں ہے یہ وبا ایسی ہے کہ ایک دوسرے سے پھیلتی جائے گی