ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز میں اضافہ - حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات

مدھیہ پردیش میں کورونا کے کیسز میں مسلسل ہو رہے اضافہ کے سبب ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا کے معاملے میں اضافہ

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 9:16 PM IST

مدھیہ پردیش میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس تعلق سے آج بھوپال میں کرائسیس مینجمنٹ گروپ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری ریاست میں ماسک لگانے کی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام اگر احتیاط نہیں برتیں گے تو مصیبت اور بڑھ سکتی ہے اور لاک ڈاون جیسے قدم اٹھانے پڑسکتے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے ہماری معیشت پر برا اثر پڑے گا جس سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی روزی روٹی میں پریشانی پیدا ہوگی۔ اس لئے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ اب ریاست میں لاک ڈاؤن کی نوبت آئے۔

مزید پڑھیں:

بھوپال: مہنگائی کی مخالفت میں کانگریس نے ایوان کا بائیکاٹ کیا

شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ماسک لگائیں تاکہ اس سے وبا سے بچا جا سکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرائسیس مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ میں نئی گائیڈ لائن تیار کی جاچکی ہے جس کی ہدایات کے مطابق ہمیں چلنا ہے۔

اس لئے ریاست کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط برتیں تاکہ اس وبا سے بچا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.