ریاست میں پچھلے کئی دنوں سے تقریباً 13اضلاع میں زبردس بارش ہورہی ہے،31 میں معمول پر سات میں معمول سے کم بارش ہوئی ہے۔سب سے زیادہ بارش بھوپال ضلع میں اور سب سے کم سیدھی میں درج ہوئی ہے۔
دارالحکومت بھوپال میں بڑے تالاب کی آبی سطح کل شام تک ساڑھے چار فٹ ہوگئی۔تالاب اب تقریباً ساڑھے تین فٹ ہی خالی ہیں۔
مندسور ضلع کے گاندھی ساگر باندھ کی آبی سطح کل دیر شام تک 1275فٹ پہنچ گئی ہے۔
مسلسل بارش کے درمیان سونی ضلع میں ایک شخص چمن سنگھ مراوی(32)منگل کی شام برساتی نالے کے پانی میں بہہ گیا۔کل دیر رات تک اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔اس کا ٹوویلر نالے سے 100میٹر دور جھاڑیوں میں ملا۔
برہان پور میں تاپتی ندی خطرے کے نشان سے 220.800میٹر پر چل رہی ہے۔مہاراشٹر کی سرحد سے متصل ہتھنور باندھ کے بھی لبالب بھرے ہونے کی خبر ہے۔
ہردا ضلع میں ایک شخص کی ندی میں بہہ جانے سے موت ہوگئی۔رائے سین ضلع میں بیتوا ندی کے پل پر پانی بہنے سے رائے سین ویدیشا کا سڑک سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔
کھنڈوا ضلع میں دودن پہلے آئے سیلاب میں پانچ مکان گر گئے اور 25مکان جزوی طورپر تباہ ہوئے ہیں۔اسی طرح شاجا پور ضلع کے پوکھراکلاں میں بھی کچھ مکانوں کے دودن پہلے آئے سیلاب سے تباہ ہونے کی خبر ہے۔