ETV Bharat / state

اندور: کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز - صنعتی شہر

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 259 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی

author img

By

Published : Sep 3, 2020, 4:17 PM IST

صوبے کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا شہر اب کورونا کا مرکز بن گیا ہے۔ یہاں کورونا وبا کا اثر صوبے میں سب سے زیادہ ہے ،کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار سات سو باون تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں 406 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ شفایاب ہو کر اسپتالوں سے گھر لوٹنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم ستمبر کے شروعات سے ہی کورونا کے دو سو سے زیادہ مریض روزبروز سامنے آ رہے ہیں۔

اندور میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 259 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ چار اموات بھی درج کی گئی۔ اب تک اندور ضلع میں دو لاکھ بائیس ہزار چار سو بارہ لوگوں کی کورونا جانچ کی جا چکی ہے جس میں ہسپتالوں سے شفایاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد 9 ہزار چار سو ستانوے تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار سات سو باون ہے اور فی الحال 3849 کورونا سے متاثر مریضوں کا اسپتالوں میں علاج بھی چل رہا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پورنیما گڈریا نے بتایا کہ 'ہم نے کورونا کے نمونوں کی جانچ کی تعداد بڑھا دی ہے اور اپریل کے بعد جب سے میں نے عہدہ سنبھالا ہے اپریل کے بعد سے یہ تعداد بڑھتی ہوئی آئی ہے۔ ہم متاثرہ مریضوں کی کانٹیکٹ ہسٹری پتہ کر رہے ہیں اور اس سے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.