مندسور: مدھیہ پردیش کے ضلع مندسور کے سورجنی گاؤں میں گربا پنڈال میں مبینہ طور پر پتھراؤ اطلاع موصول ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا جن میں سے تین کے گھروں پر بلڈوزر کارروائی کی گئی۔
ایس پی انوراگ سوجانیا نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سورجنی گاؤں میں دو گروہوں کے درمیان تنازع ہوگیا جس میں گربا پنڈال پر مبینہ طور پر پتھراؤ کیا گیا، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور 19 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، جن میں سات افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان میں سے تین افراد کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بلڈوزر چلا کر ان کے گھروں کو تباہ کر دیا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران پولیس کی اس اچانک کارروائی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ Houses Of 3 Men Demolished
پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار کیے گئے جعفر خان، رئیس خان اور محمد اکلو کئی مجرمانہ ریکارڈ ملے ہیں۔ ان کے خلاف مندسور ضلع کے تین تھانوں میں کئی معاملے درج ہیں۔ لہٰذا، پولیس نے انہیں بدامنی پھیلانے کی سازش میں سرغنہ سمجھتے ہوئے ان کے یہ خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ انتظامیہ اور پولیس نے صبح ان کے سورجنی گاؤں میں واقع تینوں مکانات کو خالی کرواکر بلڈوزر چلا دیا۔ اس کاروائی کے دوران سیتاماؤ، سواسرا اور مندسور تحصیلوں کے انتظامی ریونیو اور پولیس افسران موجود تھے۔ Houses Of 3 Men Demolished
یہ بھی پڑھیں : Muslim Youth Beaten Up In Indore اندورمیں گربہ تقریب میں شرکت پر دو مسلم نوجوانوں کی پٹائی