مانسون کے سرگرم ہونےکے باعث ریاست میں گذشتہ ایک ہفتہ سے ہلکی سے درمیانی بارش کے درمیان گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو درجن سے زیادہ مقامات پر ہلکی سےدرمیانی بارش درج کی گئی ہے ۔
دوسری جگہوں کے مقابلے پنچ مڑھی میں سب سے زیادہ بارش درج کی گئی۔ یہاں 49 ملی میٹر درج ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ ٹیکم گڑھ 52 ملی میٹر ، جبل پور میں 41.5 ملی میٹر ، کھنڈوا میں 33 ، ساگر میں 32 ملی میٹر ،امریہ 31 ملی میٹر ، دتیایا میں 28 ملی میٹر ، خرگون میں 23 ملی میٹر ، کھجوراہو میں 13 ملی میٹر ، گنا میں 16.6 ملی میٹر بارش درج ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ضلع شاجا پور ، اُجین ، رتلام ، بھوپال ، چھندواڑہ ، ہوشنگ آباد ، بیتول ، ستنا ، ریوا ، اندور ، گوالیار ، رائےسین ، مالا کھنڈ ، نارسنگھ پور ، منڈلا ، دھار ضلع میں 1 سے 10 ملی میٹر کے درمیان بارش درج کی گئی ہے۔
بھوپال موسمیاتی مرکز کے سائنس دان ادھے سروٹے نے ’یواین آئی ‘ کو بتایا کہ آج خلیج بنگال میں ایک اور کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج بتایا کہ اس سسٹم کے اثرات ریاست میں آج کم پڑیں گے، لیکن اس کے اثرات کل سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ریاست میں اگلے دو تین دنوں تک کئی مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔