ETV Bharat / state

موسلادھار بارش سے مدھیہ پردیش زیر آب - مدھیہ پردیش میں تیز بارش

مدھیہ پردیش میں مانسون سرگرم رہنے سے تقریباً پوری ریاست میں تیز بارش ہو رہی ہے۔ اسی دوران کئی مقامات کے پلوں پر ندیوں کا پانی چڑھنے اور کئی گاڑیوں کے پھنسنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

موسلادھار بارش سے مدھیہ پردیش زیر آب
author img

By

Published : Aug 8, 2019, 3:26 PM IST

ریاست میں تیز بارش کے خدشے کے درمیان وزیر اعلی کمل ناتھ نے افسران کو خصوصی چوکسی برتنے کی ہدایات دی ہیں۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش کے انتباہ پر خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات دی ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت نشیبی بستیوں اور پانی جمع ہونے والے علاقوں کے لیے خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ خاص احتیاط برت کر کسی بھی قسم کے جان و مال اور دیگر نقصان نہ ہو، اس سلسلے میں وسیع انتظام کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مندسور ضلع میں ایک بس کے انڈربرج میں جمع پانی میں پھنسنے سے کئی مسافروں کی جان مشکل میں پڑگئی ہے۔ مقامی لوگوں نے انڈربرج کے اوپر ریل کی پٹری پر سے مسافروں کو بچا یا۔
وہیں بیتول ضلع میں تاپتي دریا کا پانی کئی مندروں میں داخل ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.