ETV Bharat / state

تسلیم چوڑی والے کی ضمانت کی عرضی پر سماعت پھر ملتوی

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 9:08 PM IST

مدھیہ پردیش کے اندور میں ہجومی تشدد کے شکار تسلیم چوڑی والے کی ضمانت پر آج سماعت ہونی تھی مگر عدالت یہ سماعت اب 9 نومبر کو کرے گی۔

تسلیم چوڑی والے کی ضمانت کی عرضی پر سماعت بھر ملتوی

اندور کے بال گندا تھانہ علاقے میں گزشتہ اگست راکھی کے تہوار پر چوڑیاں فروخت کرنے والے تسلیم کو ایک ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کاروائی کی تھی تاہم کچھ دیر بعد تشدد کے شکار چوڑی والے پر ہی پولیس نے چھیڑ چھاڑ اور جعلی دستاویز رکھنے کے الزام میں معاملہ درج کرلیا تھا، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ گذشتہ 2 ماہ سے تسلیم جیل میں قید ہے۔ دو مہینے گزرنے کے بعد بھی تسلیم چوڑی والا کو ضمانت نہیں ملی ہے۔

اندور ہائی کورٹ میں ضمانت کی عرضی داخل کی گئی تھی، جس پر آج سماعت ہونی تھی مگر عدالت اب یہ سماعت 9 نومبر کو کرے گی جس پر تسلیم کے بھائی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں، تہواروں کے موقع پر چوڑی بیچ کر اپنا گھر بار چلا تے ہیں مگر ہمارے بھائی کو پھنسا کر جیل بھیج دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم چوڑی والا کی بیوی، بچے اور والدین بہت پریشان ہیں۔ فی الحال ہمیں عدالت سے ضمانت کے لئے چار بار تاریخ مل چکی ہے۔ اب پھر سے نئی ایک تاریخ ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان پناہ گزین نے شہریت دینے یا واپس بھیج دینے کا مطالبہ کیا

واضح رہے کہ راکھی کے تہوار پر بال گنگا تھانہ علاقہ میں تسلیم چوڑی والہ کے ساتھ موب لنچنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا ویڈیو وائرل ہونے سے علاقے میں بے چینی بڑھ گئی تھی۔ پولیس نے مارپیٹ کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا تھا اور کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ وہیں چند گھنٹوں کے بعد ہی پولیس نے تسلیم پر بھی معاملہ درج کر جیل بھیج دیا تھا تھا۔ تسلیم راکھی کے تہوار پر جیل گیا تھا، وہیں اب دیوالی کے تہوار کے بعد اس کی ضمانت پر سماعت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.