ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy بھوپال کی ضلع عدالت میں بھوپال گیس سانحہ کی سماعت - ضلع عدالت میں بھوپال کی گیس متاثرین تنظیموں

دارالحکومت بھوپال میں پیش آئے 1984 کے یونین کاربائڈ حادثہ معاملے میں پہلی بار غیر ملکی کمپنی ڈاؤ کیمیکل کو بھوپال ضلع عدالت میں نوٹس کی تعمیل ہوئی۔

بھوپال کی ضلع عدالت میں داؤ کیمیکل کی سماعت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 12:25 PM IST

بھوپال کی ضلع عدالت میں داؤ کیمیکل کی سماعت

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی ضلع عدالت میں بھوپال کی گیس متاثرین تنظیموں نے حادثے میں ہوئے نقصانات اور ڈاؤ کمپنی ملزم ہونے کا دعوی ایک عرصے دراز سے دائر کیا ہے۔ اس کی سماعت ضلع عدالت نے کی گئی جس میں ڈاؤ کیمیکل USA کی مجاز نمائندہ ایمی ولسن نے اپنے وکیل کے ذریعے ساتویں سول جج ودھان مہیشوری، بھوپال ضلع عدالت کے سامنے اپنی جزوی پیشی درج کرائی ہے۔ ڈاؤ نے عدالت میں ایک صفحے پر مشتمل میمورنڈم داخل کیا جس میں اس نے عدالت سے وقت مانگا اور یہ بھی کہا کہ چونکہ ڈاؤ کیمیکل ایک امریکی کمپنی ہے، اس لیے یہ بھوپال عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی۔

ضلع عدالت کے جج نے بھوپال کی گیس تنظیم گروپ فار انفارمیشن اینڈ ایکشن کے ایڈوکیٹ ایوی سنگھ کے دلائل کو بھی آن لائن سنا، جس میں انہوں نے کہا کہ فوجداری قانون کے تحت "جزوی پیشی" جیسا کوئی قانونی عمل نہیں ہے۔ ڈاؤ کیمیکل چاہے تو اس سمن کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کر سکتا ہے لیکن جزوی طور پر حاضر نہیں ہو سکتے۔ اگر عدالت نے داؤ کیمیکل کو طلب کیا ہے تو اسے مکمل طور پر پیش ہونا پڑے گا۔

گیس متاثرین کے وکیل نے یہ بھی کہا کہ ڈاؤ کیمیکل اب دائرہ اختیار کو چیلنج نہیں کر سکتا کیونکہ اس نے یہ چیلنج 2005 میں ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا اور اسے مسترد کر دیا گیا تھا۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ اگر مجاز نمائندہ ذاتی طور پر پیش نہیں ہوتا ہے تو عدالت کو قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے اور بغیر پیشی کے سماعت کرنے کا اختیار ہے۔ اب جج 6 اکتوبر کو اپنا فیصلہ سنائیں گے اور کیس کی اگلی سماعت 25 نومبر کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Imams and Muezzins Salary in MP ایم پی میں أئمہ اور موذنین کی تنخواہ کا معاملہ

گیس متاثرین تنظیموں کے ذمہ داران نے اس بات پر اعتراض کیا کہ ڈاؤ کیمیکل وہ کمپنی ہے جس نے بھوپال کے قاتلوں کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ اس کے باوجود بھوپال بار کونسل نے ڈاؤ کیمیکل کے وکیل کا استقبال کیا۔ بھوپال گیس متاثرین بھوپال ضلع عدالت کے باہر بینرز لے کر کھڑے تھے جن پر لکھا تھا ’’ڈاؤ کیمیکل نے 22 سال تک قاتل کاربائیڈ کو پناہ دی، سی بی آئی کو ڈاؤ کیمیکل کو سزا دلوانی چاہیے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.