اسلام میں تعلیم کی بہت زیادہ اہمیت Importance of Education in Islam ہے اس کے باوجود مسلم طبقہ تعلیمی میدان میں پیچھے Muslim Class Lags Behind in Education رہ گیا ہے۔ مسلم طبقہ میں تعلیمی بیداری کے لیے مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی ملی و فلاحی کاموں میں سرگرم رہنے والی سماجی تنظیم حضرت عبدالقادر ویلفیئر سوسائٹی نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے جلسہ منعقد کیا۔
اس جلسے میں ان طلباء کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے اپنے اپنے تعلیمی میدان میں امتیازی نمبر حاصل کیے۔ اس جلسے میں تعلیمی ماہرین کے ساتھ ہی اسلامی اسکالر بھی موجود تھے۔ تنظیم کے صدر ڈاکٹر رضوان فاروقی نے بتایا کہ ہم نے ان طلبہ کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے گزشتہ برس نمایاں کارکردگی کی، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔
وہیں تنظیم کے کارکن متین فاروقی نے بتایا کہ کورونا احکامات کی وجہ سے ہم نے یہ جلسہ تاخیر سے منعقد کیا پھر بھی جلسے سے طلبہ میں اعتماد پیدا ہوگا۔
تنظیم عبدالقادر ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست ڈاکٹر ظہور قاضی نے کہا کہ ہم ان تمام طلباء کو بنا کسی تفریق کے مدد کریں گے جن کو تعلیم حاصل کرنے میں معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔