ETV Bharat / state

Hakeem Syed Zia ul Hasan Unani Medical College حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی سلور جوبلی تقریب

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 3:40 PM IST

Updated : Feb 10, 2023, 12:28 PM IST

بھوپال کے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج میں "سلور جبلی" جشن منایا گیا۔ اس موقع پر کالج کی طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا اور وزیر رام کشور کاورے نے یونانی میڈیکل کالج کے طلباء کی کامیابی اور کورونا وبا میں اہم کردار ادا کرنے پر کالج کی تعریف کی۔ Hakeem Syed Zia ul Hasan Government Unani Medical College celebrated Silver Jubilee:

حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کی سلور جوبلی تقریب

بھوپال: بھوپال کے حکیم سید ضیاء الحسن گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے حکیم محمد اعظم خان آڈیٹوریم میں کالج کا سالانہ جلسہ اور سلور جبلی چشن ضیاء 2023 زیر عنوان منعقد کیا۔ واضح رہے کہ 25 سال پہلے 13 جنوری 1998 میں ریاستی حکومت کی جانب سے اس یونانی کالج کا قیام عمل میں لایا گیاتھا اس وقت ریاستی وزیر محکمہ آیوش رام کشور کاورے بھی موجودتھے۔ انہوں نے پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی تھی۔

وزیر موصوف نے کالج کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر سب کو مبارک باد پیش کی اور انہوں نے اس قلیل مدت میں طب یونانی کے فروغ کے لیے ریاستی اور ملکی سطح پر کالج کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آیورویدک کی طرح طب یونانی بھی ایک قدیم اور موثر طریق علاج ہے،ابھی کچھ دنوں قبل کورونا وبا کی روک تھام اور قوت مدافعت کو بڑھانے میں یونانی دواؤں نے اہم کردار ادا کیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے کالج کے اساتذہ، طلباء اور ملازمین کے کاموں کی تعریف کی جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر گھر گھر یونانی ادویات تقسیم کیا۔ وزیر موصوف نے طلباء اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طب یونانی کی شناخت اور اس کی ترقی جب ہوگی تب خود طباء اپنے علاج و معالجہ میں یونانی ادویات کو ترجیح دیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت مدھیہ پردیش ریاست میں یونانی علاج کے فروغ کے لیے اپنی سنجیدہ کوشش جاری رکھے گی۔ اور اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جس طرح لڑکیوں کے لئے کالج کیمپس میں "گرلز ہاسٹل" زیر تعمیر ہے اسی طرح لڑکوں کے لئے بھی "بوائز ہاسٹل" کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر محمودہ بیگ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کالج کی ترقیوں اور یونانی کے فروغ کے لیے کالج کے اساتذہ کی طبی خدمات نیز طلباء کی کاوشوں اور کارکردگیوں کا قدرے تفصیل سے ذکر کیا۔

پرنسپل صاحبہ نے بالخصوص وزیر آیوش کاورے کا شکریہ ادا کیا مزید بتایا کہ اسی سال سے کالج کی تین شعبہ جات میں پی جی کورس کا آغاز ہونے جارہا ہے جس سے ریاست کے طلباء کو طب یونانی میں ریسرچ اور تحقیق کے مواقع فراہم ہوں گے، وہی آج کے سالانہ جلسے اور سلور جبلی پروگرام میں ان طالبات کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے نمایاں نمبرات حاصل کر کے اور دیگر ایکٹیویٹی میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی۔

مزید پڑھیں:Madhya Pradesh Urdu Academy اٹھارہ جنوری سے مدھیہ پردیش اردو اکاڈمی کی جانب سے تین روزہ جشن اردو پروگرام

واضح رہے کہ گورنمنٹ ضیاءالحسن یونانی کالج کے 25 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ ان 25 سالوں میں جہاں یونانی میڈیکل کالج نے جس طرح سے بلندیوں کو چھوا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ ساتھ ہی اس کالج سے اپنی تعلیم مکمل کر کے نکلنے والے طلباء جہاں ایک کامیاب زندگی جی رہے ہیں وہی طب یونانی کو بھی لوگوں کےدرمیان عام کر رہے ہیں۔

Last Updated : Feb 10, 2023, 12:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.