گوالیار کے بپوڑہ پور تھانہ حلقہ میں ایک منچلہ عاشق نے ایک شادی شدہ خاتون کو ایسیڈ پھینک کر اس کی خوبصورتی بگاڑدینے کی دھمکی دی۔
خاتون نے ملزم کی شکایت پولیس سے کی ہے ۔پولیس مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کر رہی ہے ۔
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی شادی چند سال قبل ہوئی ۔ایک منچلہ عاشق اسے مسلسل فحش ویڈیوز اور تصاویر بھیج کر ذہنی طور پر اسے پریشان کرتا ہے ۔
اتنا ہی نہیں ۔ملزم خاتون سے فحش کلامی بھی کرتا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے ملزم کا موبائیل نمبر بلیک لسٹ میں ڈال دیا تو ملزم نے دوسرے نمبر سے کال کر کے ایسیڈ پھینک کر چہرہ جلانے کے دھمکی دی ۔
منچلہ عاشق فون پر اپنا نام راہل راٹھور کشن باغ کا ساکن بتا تا ہے ۔ خاتون نے جب اسے سمجھانا چاہا کے وہ شادی شدہ ہے تو اس پر ملزم خاتون کو گالیاں دینے لگا۔
مزید پڑھیں :جہیز میں کار نہ ملنے پر بیوی پر ایسیڈ حملہ
فی الحال پولیس نے خاتون کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔