چھترپور کے ایس ڈی ایم دفتر میں گولی چلنے کا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں کچھ بدمعاشوں نے بدھ کے روز صبح دفتر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی اور ایس ڈی ایم کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، غنیمت رہی کہ واقعے میں ایس ڈی ایم انل سپکلے کو کچھ نہیں ہوا۔
واقعہ بدھ کے روز صبح میں پیش آیا ہے، جب انل سپکلے گاڑی سے اتر کر آفس کے اندر پہنچے ہی تھے، تبھی اچانک کچھ نامعلوم افراد نے آکر ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور واقعے کو انجام دینے کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقعے سے فرار ہو گئے۔
سی ایس پی امیش شکلا نے بتایا کہ 'یہ واقعہ صبح تقریباً 09.30 بجے کے آس پاس کا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔'
ایس ڈی ایم پر جس طرح سے حملہ ہوا ہے۔ اس کی جانکاری سینئر افسران کو دی گئی ہے، جانچ کے بعد معاملہ واضح ہو جائے گا۔ ساتھ ہی ملزم کی شناخت کر ان کی تلاش کی جارہی ہے۔
چھترپور میں اس واقعے کے بعد سے ہی سنسنی پھیل گئی ہے، ایس ڈی ایم دفتر کے ٹھیک سامنے ایس پی کا بنگلہ بھی ہے، لیکن طرح سے ملزمین نے واقعے کو انجام دیا ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع میں نظم و نسق کے حالات کیا ہوں گے؟