انسانی زندگی کے لیے خطرہ بن کر آئے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے اب پورا مدھیہ پردیش ایک پلیٹ فارم پر آ گیا ہے۔
21 جون کو مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ ریاست کے باشندگان کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے ٹیکہ کاری کی مہم میں عوامی شرکت طے کرنے کے لیے سماج کے مختلف طبقات آگے آ کر ٹیکہ کاری کے لیے ریاست کی باشندگان کو ترغیب دے رہے ہیں۔
وہیں بھوپال کی تاج المساجد میں بھی ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم طبقے نے ٹیکے لگوا کر بیداری کا ثبوت دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپال: کورونا کے سبب بیروزگار ہونے والے افراد کی مدد
تاج المساجد میں ویکسینیشن میں شامل ہونے آئے لوگوں نے ویکسن لینے کے بعد اطمینان ظاہر کیا اور دیگر لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی ویکسین لگوائیں۔
واضح رہے کہ 21 جون کو شروع ہوئی ٹیکہ کاری مہم کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پہلے ہی دن پوری ریاست میں 16 لاکھ 73 ہزار 858 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا جو ایک ریکارڈ ہے اور اسی طرح سے اگر لوگ اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب ہم اس وبا کو پوری طرح سے ہرا دیں گے۔