مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں شادی کے لیے جھانسی سے ایک لڑکا دیکھ کر لوٹی ایک لڑکی نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
امولا تھانہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرام سلئیا میں کلرات اپنے گھر میں پھندالگا کر ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ رجنی لودھی(20)گوالیار میں نرسنگھ کی ٹریننگ لے رہی تھی۔وہ اپنے گاؤں سلئیا آئی ہوئی تھی۔
اس کے گھروالے اتوار کو جھانسی میں اسے ایک لڑکا دکھانے کےلئے لے گئے تھے۔اس کی شادی کی بات چل رہی تھی۔جھانسی سے لوٹنے کے بعد لڑکی نے کل رات پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔
وہیں کولارس میں کل رات ایک شادی شدہ لڑکی رجنی(28)نے اپنے گھر کے نزدیک بنے کنویں میں کودکر خودکشی کرلی۔بادی انظر میں یہ خودکشی کرنےکی وجہ گھریلو تنازعہ بتایا گیا ہے۔