اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے قبل بی جے پی کی سینیئر رہنما و وزیر کے ایل اگروار کانگریس پارٹی میں اپنے 400 حامیوں کے ساتھ شامل ہوگئے۔
بی جے پی رہنما اور سابق وزیر کے ایل اگروال آج بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں کانگریس میں نہیں آنا چاہتا تھا ، لیکن جب میں نے 15 ماہ کی کمل ناتھ سرکار کا دورانیہ دیکھا تو پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
اس پارٹی میں شمولیت کی واحد وجہ کمل حکومت دور میں کئے گئے کام ہیں۔
اس موقع پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ کے ایل اگروال سے واقف نہیں تھے، لیکن جب میں ان سے ملا اور میں نے پوچھا کہ آپ کا مقصد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:پانچ روپے کا رسید نہ نکالنے پر ایڈمٹ کرنے سے انکار، مریض کی موت
اس پر کے ایل اگروال نے کہا کہ میرا مقصد کمل ناتھ ریاست کا دوبارہ وزیراعلیٰ بنانا ہے۔
اس کے بعد کمل ناتھ نے کہا کہ آپ نے حق کی حمایت کی ہے۔پارٹی میں آپ کا خیر مقدم ہے۔