ریاستِ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گذشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے بھوپال کے تالاب اور نالے بہت تیزی سے بھر رہے ہیں۔
وہیں بہت سے نشیبی بستیوں میں سیلاب آچکا ہے۔
بھوپال کے بیرسیہ میں گذشتہ رات تیز بارش کی وجہ سے کھیتوں میں پانی بھر گیا۔ ندی نالوں میں آبی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے۔
وہیں بیرسیہ پولیس اسٹیشن کی للریہ چوکی میں بھی پانی بھر گیا ہے۔ صورت حال یہ ہے کہ چوکی میں آنا مشکل ہوگیا ہے۔ چوکی کے قریب کا پورا علاقہ تالاب میں تبدیل ہوگیا ہے۔
ایس ڈی ایم آر این سریواستو نے کہا کہ 'انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے۔ ہم نے پہلے ہی علاقے کے نشیبی علاقوں اور ندیوں کے کنارے دیہات میں رہنے والے لوگوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ اس کے باوجود اگر کہیں سے کوئی اطلاع ہوتی ہے تو اس کی فوری مدد کی جائے گی۔'
یہ بھی پڑھیں: سیلاب میں پھنسے تین مزدوروں بچا لیا گیا
ساتھ ہی ایس ڈی ایم نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کہیں پر بھی کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔