پولیس ذرائع کے مطابق کل دیر رات اتوارا علاقے میں کچھ نوجواں پٹاخے جلا رہے تھے۔اسی دوران ان نوجوانوں نے پٹاخوں کو جمع کرکے ڈبے میں رکھا اور اس میں آگ لگا دی،جس سے ایک زوردار دھماکہ ہوا،جس میں تین افراد جھلس گئے۔
زخمیوں کو الگ الگ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیق شروع کردی ہے۔