ریاست مدھیہ پردییش میں ضلع ساگر کے تھانہ بینا کے پشپ ویہار کالونی میں واقع ایک میڈیکل اسٹور میں آج اچانک آگ لگ گئی، جس کے بعد رہواسی علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔
معاملے کو دیکھتے ہوئے رہواسی علاقے کے لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی، موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا۔
وہیں رہواسی کے لوگوں نے فائر بریگیڈ عملے پر لاپروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے بنا پانی کے ہی فائر بریگیڈ کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا تھا۔ حالانکہ کچھ دیر بعد دوسری فائر بریگیڈ کی گاڑی پہچی تب جا کر آگ پر قابو پایا جا سکا۔