مدھیہ پردیش میں ضلع کھرگون کے آگرہ ممبئی قومی شاہراہ پر آج مہاراشٹر کے ممبئی سے اترپردیش کے لکھنؤ جا رہی ایک کار میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے کار جل کر راکھ ہو گئ لیکن اس میں سوار تمام افراد وقت رہتے اتر گئے۔ جس سے ان کی جان بچ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 'ممبئی کے پالگھر علاقے سے لکھنؤ جا رہی کار میں اگرہ - ممبئی شاہراہ پر مکند ہور کے نزدیک کار میں علی الصبح اچانک آگ لگ گئی۔ وقت رہتے کار میں سوار شہزاد عالم خان، اس کی خالہ کا بیٹا سلیم اور دوست دھیرج نیچے اتر گئے، جس سے سبھی کی جان بچ گئی'۔
اس واقعے کے بعد قصرآباد اور کھلٹاکا سے فائر بریگیڈ کے عملے کے پہنچنے سے قبل گاڑی جلا کر رکھ ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
حیدر آباد ایک مرتبہ پھر جل تھل
اس واقعہ کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے ٹریفک آمدورفت میں خلل پڑ گیا۔ پولیس نے ابتدائی جانچ میں کہا ہے کہ یہ واقعہ کار کے بونٹ میں شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔