مدھیہ پردیش کے ضلع ودیشا کے سول لائن تھانہ علاقہ میں ٹرک کی ٹکر سے کچھ مویشیوں کی موت سے مشتعل لوگوں کی جانب سے ٹرک کو آگ کے حوالے کر دیے جانے کی معاملے میں پولیس نے پچاس سے زائد لوگوں کے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔
سٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ بھرت بھوشن شرما نے آج بتایا کہ اس معاملے میں پچاس مقامی لوگوں کے خلاف حکومت کے کام میں خلل ڈالنے سمیت دیگر دفعات کے تحت کیس درج کیا ہے ۔
شرما نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک ٹرک کی ٹکر سے کچھ مویشیوں کی موت ہو گئی تھی، جس سے مقامی لوگوں میں غصہ تھا ۔ مشتعل دیہاتیوں نے ٹرک کو آگ کے حوالے کر دیا اور بعد میں ساگر - بھوپال شاہراہ پر چكہ جام بھی کیا ۔
واقعہ کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے فسادیوں کو بھاگا کر چكہ جام کھلوایا۔