بھوپال: فلم اداکارہ رچا چڈھا کے فوج کے بارے بیان پر ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بڑا ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ رچا چڈھا کے خلاف شکایت ملی ہے جس کی جانچ کرکے ان پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ FIR against Richa Chadha in MP۔ انہوں نے فلم اداکارہ کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوج کی عزت کرنا سیکھیں، وہ فوج ہے سنیما نہیں۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ رچا چڈھا نے فوج کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس نے ملک کے لوگوں کو دکھ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا رچا جی! وہ فوج ہے سنیما نہیں، آپ کبھی منفی 30 ڈگری 45 ڈگری میں رہ کر تو دیکھیں، کبھی لو کے تھپیڑوں کے درمیان 45 ڈگری درجۂ حرارت میں کام کرکے دیکھیں تب فوج کی محنت اور ان کی قربانیاں سمجھ میں آ جائیں گی۔ reel life اور real life میں فرق ہوتا ہے۔ FIR against Richa Chadha in Madhya Pradesh
یہ بھی پڑھیں:
وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ رچا چڈھا کے بیان سے ملک سے محبت کرنے والوں کو دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی بیٹی شردھا کے 35 ٹکڑے کر دیے گئے تب آپ کی زبان سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ لیکن جہاں ملک اور فوج کے خلاف بولنا ہو تو سب سے آگے وہی دکھائی دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسے کھائے انن ویسا ہو من۔ وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ رچا چڈھا کے بیان کی شکایت ملی ہے اس معاملے کو لے کر ہم بھی سنجیدہ ہیں۔ شکایت کی جانچ کرائی جارہی ہے۔ اور قانونی رائے لے کر اس معاملے میں ایف آئی آر کروائی جائے گی۔ واضح رہے کہ فوج کے پی او کے پر بیان ریچا چڈھا نے گلوان کا ذکر کرکے ٹویٹ پر متنازع پوسٹ Richa Chadha's Galwan Tweet کی تھی۔ جس کے بعد یہ تنازعہ کھڑا ہو گیا۔