ریاست مدھیہ پردیش میں مانسون زوروں پر ہے- کسان اپنے کھیتوں میں فصل کی حفاظت اور دیگر کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
فصلوں کو پانی دینے کے لیے ڈیزل کی مشینوں کا استعمال کیا جاتا ہے-مگر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کسان پریشان ہیں۔کسانوں کے مطابق ان کی معاشی حالات خراب ہے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نے مزید پریشان کردیا۔ کیونکہ چھوٹے کسانوں کے پاس ٹریکٹر ہے جو بینکوں سے قسطوں پر لیے گئے ہیں، اور متاثر کسان اپنے ٹریکٹرز سے دوسروں کے کھیتوں پر کام کر رہے ہیں تاکہ اپنے کھیت گھر اور ٹریکٹروں کی قسطوں کو جمع کرواسکیں-
کسانوں کا کہنا ہیکہ موجودہ حالات میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد نہ تو وہ گھر چلا پا رہے ہیں نہ ہی ٹریکٹر کا خرچ برداشت کرپارہے ہیں۔ کسانوں نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔