مدھیہ پردیش کے مالوہ کی سڑکوں پر زرعی قانون کے خلاف کسان اور سماجی تنظیموں نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کسان رہنماؤں کی جانب سے ملک بھر میں 12 تا 3 بجے شام تک چکا جام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کی حمایت میں آج مالوہ نیماڈ کے کسانوں کے ساتھ سیاسی پارٹیاں اور سماجی تنظیم نے مشترکہ طور پر چکا جام کیا اور حکومت کے خالف جم کر نعرے بازی کی۔
چکا جام کے دوران کسانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زرعی قوانی کو جلد از جلد واپس لیا جائے نہیں تو احتجاج جاری رہےگا
مزید پڑھیں:
بھوپال: عارف مسعود کی قیادت میں احتجاج
واضح رہے کہ مدھیہ پردیس کے صنعتی شہر اندور اور مالوہ کے کسان اور سماجی تنظیم مشترکہ طور پر زرعی قانون کے خلاف 73 روز سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔