ETV Bharat / state

Freedom Fighters Photo Exhibition بھوپال میں مجاہدین آزادی کی تصاویری نمائش - ستہترویں یوم آزادی پر نمائش کا اہتمام

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں بے نظیر انصار ایجوکیشن سوسائٹی کی جانب سے جشن یوم آزادی کے موقعے پر مجاہدین آزادی کی تصاویر اور ان کے کارناموں سے متعلق نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

بھوپال میں مجاہد آزادی کی تصاویر کی نمائش

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 1:22 PM IST

بھوپال میں مجاہد آزادی کی تصاویر کی نمائش

بھوپال:ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی تنظیم بے نظیر انصار ایجوکیشن کے زیر اہتمام سہ روزہ مجاہدین آزادی کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا اور ان کے کارناموں کو پیش کیا گیا۔ جس میں بھوپال کی بڑی تعداد میں طلبات اور لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سوسائٹی کے روح رواں ایم ڈبلیو انصاری نے کہا کہ ہندوستان کو آزاد کرانے میں ہر قوم کا برابر کا حصہ ہے۔ آزادی ہماری ساجھی وراثت ہے۔ اس حقیقت سے نئی نسل کو واقف کرانا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کی آزادی ساجھی وراثت کی نایاب مثال ہے۔ یہ ایک ایسی وراثت ہے جس کی حفاظت ہر بھارتیہ پر فرض ہے۔ ساجھی وراثت نہ صرف بھارت کی مشترکہ تہذیب کی امین ہے بلکہ اسی میں بھارت کی روح بستی ہے۔

صدرنگ یہ فضا میرے ہندوستان کی ہے۔
خوشبو اسی میں دیکھیے سارے جہاں کی ہے۔

بھارت کی عظمت مدھیہ پردیش کی شان و شوکت اور بھوپال کو خوبصورت بنانے میں سبھی ملک کی باشندگان نے اپنا خون جگر دیا ہے۔ لیکن اج چند مفاد پرست عناصر کے سبب ملک کی عظمت اور مشترکہ تہذیب کے نقوش دھندلے پڑ رہے ہیں۔ ایسے میں ساجھی وراثت کے وارثین کی نہ صرف ذمہ داری بڑھ گئی ہے بلکہ ایک بار پھر اسی اتحاد و اتفاق کو پیش کرنے کی ضرورت ملک کو درپیش آگئی ہے۔ جو ان کی نایاب وراثت کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Bhopal History Forum بھوپال کی تنظیم ہسٹری فورم کا بڑا اعلان

انہوں نے کہا ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت مختلف تہذیبوں کا گلدستہ ہے اور اگر اس گلدستے میں سے مختلف رنگوں کو نکال کر صرف ایک رنگی پھول ہی لگائے جائیں گے تو اس کی خوبصورتی کا رنگ پھیکا پڑ جائے گا۔ مادر وطن کو تو جنت نشاں کہتا کہا جاتا ہے اور جنت میں کبھی بھی ایک رنگی رنگ نہیں ہو سکتے ہیں۔ کسی شاعر نے بہت خوب کہا ہے ۔

کوئی چمن کہیں جنت نشان نہیں ہوتا۔
اگر زمین پر ہندوستان نہیں ہوتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.