بھوپال: زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے چیئرمین ڈاکٹر سید ظفر محمود نے تنظیم کی سالانہ کارکردگی کے تعلق سے بتایا کہ زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا کو 26 سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس کا قیام 1997 میں عمل میں آیا تھا۔ جس کا دہلی میں ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس کے علاوہ تنظیم کے ہندوستان کی سبھی ریاستوں میں دفاتر بھی موجود ہے۔ اور اس سے استفادہ کرنے والے پورے ہندوستان میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اس میں مائیکرو اور مائیکروز دو طرح کے کام کیے جاتے ہیں۔ مائیکرو میں ہم یتیم خانے لڑکا اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہیں۔ بیواؤں کے لیے سہولیات، لڑکیوں کی شادی کے لیے اور جو مزدور صبح چوراہے کے اوپر کھڑے ہوتے ہیں اور ان کی بیویاں کہیں دوسری جگہوں پہ کام کرتی ہے ان کے بچوں کے لیے ڈے کیئر سینٹر چلائے جا رہے ہیں۔ وہیں میڈیکل سینٹر چلائے جا رہے ہیں لیکن مائیکرو کے تحت ایسے کام کیے جا رہے ہیں جس سے لمبے وقت تک لوگوں پر اثر بنا رہے اور اسے اس کا کھویا ہوا مقام حاصل ہو جائے ان کو با اختیار بنانے کے لیے سر سید گائیڈنگ اینڈ کوچنگ سینٹر فور کمپیٹیٹیو ایگزامینیشن چلایا جا رہا ہے جس میں ہم پہلے سول سروسز پر فوکس کرتے تھے لیکن سول سروسز میں بہت کم لوگ آتے ہیں۔ اس لیے سول سروسز کے علاوہ باقی اسٹیٹ اور سبھی مراکز میں بڑی تعداد میں تقریبا چار سے پانچ لاکھ لوگوں کا انتخاب ہوتا ہے حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے وہاں ہمارے سماج کے بچے نہیں ہوتے ہیں اس لیے ہم یہ مہم چلا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں بھوپال بھی آئے ہیں۔
انہوں نے بھوپال کے تعلق سے بتایا کہ 6-7 سال پہلے سول سروسز میں یہاں کے بچے اپلائی نہیں کرتے تھے ایک یا دو نے کر دیا تو ٹھیک ورنہ دیگر ریاستوں سے ہزاروں لوگ اپلائی کر رہے ہیں۔ جس پر ہم نے بھوپال کے لوگوں سے گفتگو کی اور یہاں پر پھر ایک اورینٹیشن پروگرام کیا گیا جس میں 1200 سے قریب بچے اس پروگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے۔ اس کے بعد سے یہاں پر کچھ نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھوپال میں مستقل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا خاص طور سے سول سروسز میں اینول انٹیک کم ہو گیا ہے اور ہائر لیول پر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کارپوریٹ سیکٹر سے ہونے لگا ہے اس وجہ سے سول سروسز میں اسکوپ کم ہونے لگا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سول سروس میں اب مسلم طبقہ محض ڈھائی فیصد تھا اور پچھلے 5-6 سالوں میں تعداد بڑھ کر پانچ فیصد ہوا ہے۔ لیکن سول سروسز کے علاوہ جو مقابلہ جاتی امتحانات ہیں وہ صوبائی سطح اور مرکزی سطح پر وہ بڑی تعداد ہے وہ لاکھوں میں ہے۔ اس لیے اس جانب ہمیں متوجہ دینی ہے اور خاص طور سے اب یہ طلبہ اپنے صوبے کے علاوہ دیگر ریاستوں میں بھی یہ امتحانات دے سکتے ہیں۔
سول سروسز یا دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں جس طرح سے مسلم طبقے کا گراف گرا ہے اس پر ڈاکٹر ظفر محمود نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ایک اچھے مسلمان نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا اچھے مسلمان کی کیا پہچان ہے۔ انہوں نے قرآن کی ایک سورت کا ترجمہ کیا اور کہا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ ہم نے تمہیں کیوں پیدا کیا، انسانیت کیوں پیدا کی اور مقصد حیات کیا ہے۔ اللہ کہتا ہے کہ وہ یہ ہے کہ ہم تمہارا امتحان لے کہ تم میں سے کون لوگ ہے جنہیں ہم نے تمہیں جو وسائل دیے ہیں اس کا استعمال کر کے دوسرے انسان کی زندگی کیسے بہتر بنانے میں کون لگا ہوا ہے۔ یہ امتحان کرنا ہی مقصد حیات ہے جسے ہم بھولے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: 'مسلمان اپنی زندگی کے مقصد کو سمجھ لے تو ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا'
انہوں نے کہا اج ہم سوچتے ہیں کہ ہمیں اچھا رہنا چاہیے اور ہماری اہل خانہ اچھے رہے بس یہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا اس طرح کا سوچنا ایک اچھے مسلمان کی نشانی نہیں ہے۔ زکوۃ فاؤنڈیشن کی کامیابی کو لے کر ڈاکٹر ظفر محمود نے بتایا کہ ہم جس طرح کے کاموں کو انجام دے رہے ہیں وہ آخری وقت تک کرنے کا کام ہے۔ انہوں نے قران کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا "اللہ تعالی ان کی مدد کرتا ہے جو دوسروں کی مدد کرتے ہیں" یہی چیز ہم ہماری تنظیم کے ذریعے مستقل ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ اور لوگ مستقل ہم سے جڑ رہے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم جو بھی کام کر رہے ہیں اس میں ہمیں کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ زکوۃ فاؤنڈیشن آف انڈیا لگاتار مسلم طبقے کے لیے پچھلے 26 سالوں سے کام کرتی چلی آ رہی ہے۔ جس میں تنظیم دیگر فلاحی کاموں کو انجام تو دے ہی رہی ہے لیکن ان کا خاص مقصد مسلم طبقے میں بے روزگاری کو دور کرنا اور تعلیمی میدان میں ہماری نسلوں کو اعلی عہدوں پر فائز کروانا ہے۔