ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے متاثر مریض صحتیاب - کورونا وائرس سے متاثر مریض اب صحتیاب ہونے لگے

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں جہاں صوبے میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض ملے ہیں اب وہاں سے مریض صحتیاب ہو کر گھرواپسی بھی کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر مریض اب صحتیاب ہونے لگے

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 2:17 PM IST

کوورنا وائرس نے پورے ملک کو اپنی زد میں لے رکھا ہے۔ مرکزی حکومت اس وائرس سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مریض اندور میں ملے ہیں۔ وہیں اب اچھی خبر یہ آرہی ہے کہ ان میں سے 11 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو کر گھر لوٹنے والے ہیں۔

ان کی کوورنا وائرس رپورٹ بھی دوسری بار نگیٹیو آئی ہے جب کی 17 متاثر مریضوں کی پہلی بار رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ جلد ہی ان کی دوسری بار جانچ کی جائے گی اور اگر رپورٹ اب نگیٹیو آتی ہے تو انھیں بھی گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

کورونا وائرس سے متاثر مریض اب صحتیاب ہونے لگے

کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے راجیش نے بتایا کہ 'انھیں ہلکی کھانسی اور خراش ہوئی تھی جب انھوں نے ڈاکٹر کو دکھایا توانہوں نے پہلے جانچ کی جانچ اور رپورٹ پازیٹیو آئی'۔

تب ڈاکٹر نے انھیں کہا کہ وہ اسپتال میں داخل ہوجائیں، داخل ہونے کے بعد اسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کی کافی حوصلہ افزائی کی اور ان میں اعتماد پیدا کیا کہ انھیں کورونا وائرس کو ہرانا ہے، طبی عملے نے جو خدمات کیں وہ تعریف قابل ہے، اب ان کی رپورٹ دوسری بار نگیٹیو ہے اور وہ گھر جا رہے ہیں۔

ایک اور مریض ڈاکٹر اقبال قریشی نے کہا کہ اسپتالوں میں بہت عمدہ انتظام ہے۔ یہاں علاج کے دوران کسی قسم کی دشواریاں نہیں آتی ہیں۔ میں یہاں داخل ہوا تھا تب کافی ڈرا ہوا تھا لیکن اب صحتیاب ہیں اور جلد گھر جاؤنگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.