اندور، مدھیہ پردیش: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم 'آواز' نے عید ملن کو قومی یکجہتی کے طور پر منایا۔ ساتھ ہی سماجی یکجہتی کے کاموں میں سرگرم رہنے والے لوگوں کا اعزاز کیا گیا۔ مدھیہ پردیش میں 'آواز' نامی ایک ایسی سماجی تنظیم ہے جو اپنی سماجی تقریب میں عموماً قرآن مجید کسی آیت کے عنوان سے تقریب کو عمل میں لاتی ہے۔ ساتھ ہی اس آیت کا مفہوم بھی پیش کرتی ہے تاکہ لوگوں میں قرآن مجید کا پیغام بھی پہنچے اور تقریب مکمل ہوجائے، جس کے پیش نظر لوگوں میں تقریب میں شرکت کرنے کی دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ Eid Milan Was Celebrated in Indore as National Unity
اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تنظیم نے عید ملن پروگرام کو قومی یکجہتی کے طور پر منانے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا اور اپنی روایت کے مطابق قرآن کی ایک آیت کو عنوان بنایا جس کا مفہوم تھا نیکی اور بدی کبھی دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ کوئی برائی کرے تو ایسے طریقے سے جواب دو جو کہ بہت اچھا ہو۔ پھر اس کا نتیجہ یہاں نکلے گا کہ تمھارے اور اس کے بیچ دشمنی ہوگی وہ گہری دوستی میں بدل جائے ( قرآن41:34) اس پروگرام میں بھارتی جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما قوی اور شاعر ست نارا ٹرین ستن، اے بی وی پی کے رہنما ڈاکٹر سچن شرما اور سابق جج شمیم قریشی مہمان خاص تھے۔
وہیں اس موقع پر انسانی خدمات میں سرگرم رہنے والے لوگوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تنظیم آواز کے شبیر حسین نے بتایا کہ جس طرح ہمارے ملک میں اکثریت اور اقلیت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں اس کو دور کرنے کے لیے ہم نے عید ملن کو قومی یکجہتی کے طور پر منایا ہے تاکہ آپس کی دوریاں کم ہوں اور ایک بات چیت کا سلسلہ قائم رہے جس سے ملک میں امن و امان بھائی چارہ قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی ہم ان لوگوں کا اعزاز بھی کرتے ہیں جو انسانیت و بھائی چارے کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ ملک کی ریاستوں سے امن اور بھائی چارے کی ایسی آواز اگر بلند ہوتی رہی تو پھر نفرت پھیلانے چاہے کتنی بھی کوشش کرلیں ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: Prakash Parv: اندور میں پرکاش پرو پر محبت اور بھائی چارے کا پیغام