ETV Bharat / state

Urdu Drama Festival: اردو ڈرامہ فیسٹیول میں 'خانم بی' پیش کیا گیا - urdu drama festival in bhopal

مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت Madhya Pradesh Urdu Academy Department of Culture کے ذریعہ منعقدہ اردو ڈرامہ فیسٹیول کے تیسرے روز ایک کوٹھے کے حالات اور بٹوارے کی درد پر مبنی ڈرامہ خانم بی پیش کیا گیا۔

اردو ڈرامہ فیسٹیول میں ڈرامہ خانم بی پیش کیا گیا

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 10:01 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت Madhya Pradesh Urdu Academy Department of Culture کے زیر اہتمام اردو ڈرامہ فیسٹیول کے تحت تیسرے دن ڈرامہ 'خانم بی' پیش کیا گیا۔ یہ ڈرامہ وینگس تھیٹر فاؤنڈیشن بھوپال کی ذریعے پیش کیا گیا۔

اردو ڈرامہ فیسٹیول میں ڈرامہ خانم بی پیش کیا گیا

پروگرام کی شروعات میں اکیڈمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے اردو ڈراموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب میں ڈرامہ کو ایک امتیاز حاصل ہے کہ اس کا کسی دوسرے ملک سے نہیں لایا گیا۔ بلکہ اس نے بھارت میں ہی جنم دیا اور یہیں پرورش پائی۔ اس لیے یہاں کی کہانیاں یہاں کے مناظر اور یہاں کی تاریخ ڈراموں میں نظر آتی ہے۔

اسی سلسلے کے تحت آج کے پیش کردہ ڈرامہ خانم بی میں آزادی سے پہلے اور اس کے بعد کے حالات کو بیان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Urdu Drama Festival: مدھیہ پردیش میں اردو ڈرامہ فیسٹیول

ڈرامے میں ایک ایسے کوٹھے کی کہانی ہے جہاں لڑکیوں کو ادب، شاعری، موسیقی اور رقص سکھانے کی درس گاہ کے طور پر بہت عزت کے ساتھ پہچانا جاتا ہے۔

اس کوٹھے کو وطن پرست خانم بی نام کی ایک بہت عزت دار اور بااصول خاتون چلاتی ہے۔ جو اپنے ملک بھارت سے بے پناہ محبت کرنے والی ہے اور جو بٹوارے کے خلاف رہتی ہے اور اپنی ذہانت سے پاکستان بننے کے نقصانات کی پیشنگوئی کرتی ہے جو کچھ سالوں بعد صحیح ثابت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.