سیہور: مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع میں گزشتہ شام بھوپال-اندور ہائی وے پر بس اور جیپ کے ٹکرا جانے سے ایک درجن افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے جیپ میں سوار آٹھ لوگ شدید طور پر زخمی ہیں، جنہیں بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاور تھانہ علاقہ کے ڈوڈی رپورٹ کے نزدیک بس اور جیپ میں ٹکر ہوگئی۔ حادثے میں ایک درجن افراد زخمی ہوگئے جن میں سے جیپ میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہیں۔ شدید زخمیوں کو بھوپال ریفر کر دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈوڈی ریزورٹ کے نزدیک بس ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی جس کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی جیپ بس سے ٹکرا گئی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
واضح رہے اپریل 2023 میں مدھیہ پردیش کے سیہور اضلاع میں بدھنی کے قریب پالی گھاٹ پر 17 افراد کو لے جانے والی ایک لوڈنگ وین الٹ کر کھائی میں جا گری اس حادثے میں تین خواتین کی موت ہو گئی اور 14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد سبھی کو بھوپال حمیدیہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ معلومات کے مطابق بھوپال سے میجک گاڑی لے کر عقیدت مند بیجاسن سلکن پور دھام کے درشن کرنے جا رہے تھے۔ میجک گاڑی ڈیلا باڑی گھاٹ پر بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس میں تین خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم پرمود گرجر نور گنج تھانہ انچارج انتظامیہ کے افسران کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Morena Road Accident مورینا میں بس کھائی میں پلٹی، دو مسافروں کی موت
یو این آئی