ETV Bharat / state

اندور میں معمولی بات پر دو بھائیوں کا قتل - اندور میں معمولی بات پر دو بھائیوں کا قتل

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں معمولی بات پر ایک پڑوسی نے دوسرے پڑوسی پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں دو بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں، بیچ بچاؤ کے لیے آئی ان کی ماں بھی شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔

اندور میں معمولی بات پر دو بھائیوں کا قتل

author img

By

Published : Jun 4, 2021, 9:46 PM IST

تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے اندور کے چند نگر تھانہ علاقے میں دو بھائیوں کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گڑھ علاقے کی غریب نواز بستی میں رہنے والے دو پڑوسی نعیم اور سمیر کے درمیان کسی معمولی بات کی وجہ سے لڑائی ہوگئی۔ اس کی وجہ سے سمیر بہت زیادہ ناراض ہوگیا تھا اور اس نے آج صبح اپنے ساتھیوں کو بلاکر اپنے پڑوس میں رہنے والے نعیم اور اس کے بھائی چھوٹو پر اس وقت حملہ کردیا جب وہ گہری نیند میں سو رہے تھے۔

حملہ اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ دونوں کو سمجھنے کا موقع ملا ہی نہیں اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں، ان دونوں کو بچانے کے لیے آئی ان کی ماں پر بھی حملہ آوروں نے حملہ کردیا اور وہ بھی شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔

اندور میں معمولی بات پر دو بھائیوں کا قتل

اطلاع ملتے ہیں پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معاملہ درج کر تفتیش شروع کردی ہے ، وہیں زخمیوں کو علاج کے لے اسپتال بھیج دیا ہے۔

وہیں پڑوس میں رہنے والے رفیق شاہ نے بتایا کہ نعیم اور سمیر کے درمیان کل رات کسی معمولی بات کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا اور اس حوالے سے معاملہ بھی درج کیا گیا تھا۔ لیکن اس وقت دونوں کو سمجھا بجھا کر اپنے گھر لوٹ گئے تھے۔

سمیر اس بات سے سخت ناراض تھا اور اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نعیم کے گھر پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں نعیم اور اس کے بھائی چھوٹو کی موت ہوگئی جبکہ ان کی ماں نوربانو شدید طور پر زخمی ہوگئی جس کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.