ETV Bharat / state

Disabled People Protest بھوپال میں معذوروں کی ہڑتال، حکومت سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 11:43 AM IST

بھوپال میں دھرنے پر بیٹھے پر معذور افراد سے رکن اسمبلی عارف مسعود نے ملاقات کی۔ انہوں نے معذور افراد کے دھرنے کی حمایت کی۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ نے 15 دنوں کے اندر کے معذوروں کے تمام جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی دلائی ہے۔

بھوپال میں معذوروں کی ہڑتال، حکومت سے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کا مطالبہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں معذوروں کی چل رہی بھوک ہڑتال پر انتظامیہ ان معذوروں کی دیکھ بھال کے لیے چوکس ہو گئی۔ گزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کو لے کر ہڑتال پر تھے۔ یہ بات انتظامیہ کے اہلکاروں کے علم میں اس وقت آئی جب ایک روز قبل رکن اسمبلی عارف مسعود ان مظاہرین کے مسائل سننے آئے تھے۔

عارف مسعود نے ان معذوروں کو ناشتہ اور کھانے کے پیکٹ بھی فراہم کیے تھے جو کئی دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ عارف مسعود نے ان کے مسائل سننے کے بعد ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے کا وعدہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند روزوں سے معذور افراد حکومت سے اپنے 11 نکاتی مطالبات کے ساتھ مقامی نیلم پارک میں احتجاج کر رہے ہیں۔

ان کے مطالبات کے بارے میں نہ تو انتظامیہ کا کوئی اہلکار پہنچ رہا ہے اور نہ ہی حکومتی سطح پر ان کے لیے کوئی ریلیف دینے کی کوئی بات ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود ان سے ملنے آئے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے ان مظاہرین میں دن کے وقت ناشتے کے پیکٹ اور رات کو کھانے کے پیکٹ تقسیم کیے۔

ان کے مطالبات میں سوشل سیکیورٹی پینشن کو 600 روپے سے بڑھا کر 6000 روپے کرنا، معذور افراد کو روزگار کے لیے 50 ہزار روپے کا قرض، ملازمت میں ریزرویشن وغیرہ شامل ہے۔ احتجاج کی جگہ عارف مسعود کی آمد کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ اعلی حکام نے احتجاجی مقام پر پہنچ کر معذور افراد کی بات سنی۔ اس کے بعد انہوں نے معذور افراد کو نیلم پارک چھوڑنے کو کہا۔

یہ بھی پڑھیں:National Secular Forum بھوپال میں راشٹریہ سیکولر منچ کی جانب سے مذاکرے کا اہتمام

مظاہرین نیلم پارک سے نکل کر سڑک پر اگئے اور وزیراعلی کی رہائش گاہ کی طرف جانے لگے۔ جس پر انتظامیہ پانچ افراد کو سی ایم ہاؤس لے گئی اور وہاں اعلی حکام سے بات چیت کی۔ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان معذور افراد کے مطالبات 15 دنوں میں پورے کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.