ETV Bharat / state

'ہمیشہ راہل گاندھی کے ساتھ رہوں گا'

کانگریس کے سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف نظریات کی لڑائی میں وہ ہمیشہ کانگریس کے سابق سربراہ راہل گاندھی کے ساتھ رہیں گے۔

' بی جے پی کے خلاف نظریات کی لڑائی میں ہمیشہ راہل کے ساتھ'
author img

By

Published : Jul 4, 2019, 3:11 PM IST

دگ وجے سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ' آپ ہمارے صدر رہیں یا نہیں، آپ ہمیشہ میرے رہنما رہیں گے۔ آرایس ایس اور بی جے پی کے خلاف نظریات کی آپ کی لڑائی میں،میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا۔ ہم آپ کے جذبات کی قدر کرتے ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے طور پر بھارت کے معنی محبت، سچائی اور عدم تشدد ہے اور گاندھی نے نفرت اور تشدد پھیلانے والی، تقسیم کرنے والی قوتوں سے جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ لوک سبھا الیکشن میں پارٹی کی خراب کارکردگی کے بعد سے راہل گاندھی پارٹی کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔

راہل گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک بارپھر واضح کیا ہے کہ وہ اب پارٹی کے صدر نہیں ہیں۔ حالانکہ کانگریس پارٹی ورکنگ کمیٹی نے ابھی ان کے استعفے کو منظور نہیں کیا ہے۔

Intro:Body:

neelofar 5

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.