ETV Bharat / state

اندورمیں عقیدت مند تعزیہ کی زیارت سے محروم - کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل

اندور میں واقع سرکاری تعزیہ خانہ کی تمام روایتی ارکان ادا کرنے کے بعد انتظامیہ کمیٹی نے کورونا گائیڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے امام باڑے کے دروازے بند کر دیے، جس سے زائرین ناراض ہوکر مظاہرہ کرنے لگے۔

اندورمیں عقیدت مند تعزیہ کی زیارت سے محروم

author img

By

Published : Aug 20, 2021, 10:49 PM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں یوم عاشور کے موقع پر انتظامیہ نے سرکاری امام باڑے کے دروازے بند کروا دیے، جس سے زائرین میں غم و غصہ دیکھا گیا۔

اطلاعات کے مطابق محرم الحرم کی دس تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے روز تمام عقیدت مند چھوٹے بڑے تعزیہ لےکر بڑے دھوم دھام سے جلوس کی شکل میں کربلا پہنچتے ہیں۔ اس دوران عقیدت مندوں کی جانب سے تبرک بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ تاہم آج صبح سرکاری تعزیہ خانہ کی تمام روایتی ارکان ادا کرنے کے بعد انتظامیہ کمیٹی نے کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے امام باڑے کے دروازے بند کر دیے، جس سے زائرین ناراض ہوکر مظاہرہ کرنے لگے۔

ویڈیو

وہیں اس تعلق سے امام باڑہ انتظامیہ کمیٹی کے رکن نے کہا کہ ہم نے کورونا سے تحفظ کے لیے انتظامیہ کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا ہے تاکہ آج کا دن پر امن طریقے سے گزر جائے۔

مزید پڑھیں:

وہی شیعہ سماج کے صدر شانو پنجابی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ ہم جلوس کی شکل میں ماتم اور سینہ زنی کرتے ہوئے ہر سال کربلا جاتے تھے مگر اس بار کورونا گائیڈ لائن کے چلتے انتظامیہ نے اجازت نہیں دی جس کا ہمیں افسوس ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.