ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دہلی کی سرحدوں پر زرعی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں کسان کی حمایت میں ایک احتجاج کیا گیا ہے۔
تجارتی دارالحکومت کی حیثیت رکھنے والا شہر اندور جہاں دہلی کی سرحدوں پر زرعی قوانین کے خلاف کاشتکاروں کا 18 روز سے مسلسل احتجاجی مظاہرہ جاری ہے اسی ضمن کسانوں کی حمایت میں سماجی کارکن اور کسانوں نے آواز بلند کی، اور احتتجاجی مظاہرے کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کرنے والے کاشتکاروں کو دہلی میں داخل ہونے دیا جائے اور زرعی قانون کو حکومت فوراً واپس لے۔
مظاہرین نے اس زرعی قانون کو جہاں کالا قانون بتایا وہیں کہا کہ کسی بھی کاشتکار نے اس قانون کا مطالبہ نہیں کیا تھا بلکہ کاشتکار اپنے کاشت کا دیڑھ گنا قیمت چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس زرعی قوانین جبرن تھوپا جا رہا ہے جس کی ہم پرزور مخالفت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس زرعی قانون کو واپس لیا جائے۔