ETV Bharat / state

Shehla Masood Murder Case شہلا مسعود کے قتل کے ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل مشہور شہلا مسعود قتل معاملے کو پھر سے سامنے لایا جا رہا ہے۔ شہلا مسعود کے اہل خانہ نے بھوپال گیٹ پر احتجاج کیا، انہوں نے ایک بار پھر سی بی آئی جانچ اور اصل ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہلا مسعود کے قتل کے ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 18, 2023, 5:25 PM IST

شہلا مسعود کے قتل کے ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سال 2011 میں آر ٹی آئی کارکن شہلا مسعود کا 16 اگست کو انہی کے گھر کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ شہلا مسعود کے اہل خانہ نے اس معاملے کو پھر عوام کے سامنے لایا اور ریاست کی سیاست کو گرما دیا۔ اس معاملے کو لے کر شیہلا مسعود کے اہل خانہ اور دوست احباب نے بھوپال گیٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کی اور اسی کے ساتھ انہوں نے حکومت سے شہلا مسعود کیس کو سی بی آئی سے جانچ کر اصل ملزمین کو پکڑنے کا مطالبہ کیا۔ ان سب کے ساتھ شہلا مسعود کے اہل خانہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سابق رکن اسمبلی دھرو نارائن سنگھ کے خلاف بھی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دھرو نارائن سنگھ 2011 میں مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی تھے۔ اور انہیں اب شہلا مسعود کیس سے کلین چٹ مل چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے وہ ایک بار پھر مرکزی اسمبلی حلقے سے ٹکٹ کا دعوی کر رہے ہیں اسی کے خلاف محاذ کھول دیا گیا ہے۔ کیونکہ دھرو نارائن سنگھ پہلے بھی مرکزی اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں اور شہلا مسعود کیس کے بعد ان کی ٹکٹ منسوخ کر دی گئی تھی۔ اب چونکہ دوبارہ ٹکٹ کی مانگ کی جا رہی ہے تو شہلا مسعود کے اہلخانہ اور ان کے دوست احباب نے دھرو ناراین سنگھ کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ اور ان کے خلاف سی بی آئی جانچ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 12 سال قبل 16 اگست 2011 کو دارالحکومت بھوپال کی معروف آر ٹی آئی کارکن 38 سالہ شہلا مسعود کو ان کے گھر کے باہر کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ جیسے جیسے اس کیس میں جانچ اگے بڑھی اس کیس کی کڑیاں الجھنے لگیی، اسی دوران میڈیا اور عوام کے دباؤ میں ریاستی حکومت نے 19 اگست 2011 کو جانچ سی بی آئی کو سونپ دی تھی۔ اور جیسے جیسے سی بی آئی نے تفتیش اگے بڑھائی کئی سنسنی خیز خلاصے سامنے آنے لگے جن میں ایک غیر متوقع محبت کا ٹرائینگل بھی سامنے آیا، جس نے جانچ کا رخ ہی بدل کر رکھ دیا۔

اس محبت کے ٹرائینگل میں بحرا سماج کی خاتون زاہدہ پرویز جس کی شادی بحرا سماج کے سب سے رئیس خاندان میں سے ایک میں ہوئی تھی۔ عاشق مزاز دھرو نارائن سنگھ اور تیز ترار شہلا مسعود، جو ایونٹ مینجمنٹ پروفیشنل ہونے کے ساتھ آر ٹی آئی ایکٹیوسٹ بھی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ شہلا مسعود کئی معاملوں میں ان سے جڑی ہونے کی وجہ سے اس طرح کا معاملہ درپیش آیا تھا۔ وہیں سی بی آئی کے تفتیش کے مطابق بھوپال کے اس وقت کے رکن اسمبلی دھرو نارائن سنگھ کے زائدہ اور شہلا دونوں سے ازواجی رشتے تھے۔
واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جلد ہی اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ دھرو نارائن سنگھ نے ایک بار پھر مرکزی اسمبلی ہلکے سے اپنے دعویداری پیش کی ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے، شہلا مسعود کے اہل خانہ اور ان کے دوست احباب میں ایک بار پھر دھرو نارائن سنگھ کے خلاف موڑ چا کھول دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.