ETV Bharat / state

Hajj 2022: مدھیہ پردیش میں حج قسطوں کو جمع کرنے میں عازمین کر رہے تاخیر - 1991 pilgrims for Hajj from Madhya Pradesh

حج 2022 کے لیے پروازیں جلد شروع ہونے والی ہے پر ریاست مدھیہ پردیش کے عازمین مالی دشواریوں کے سبب آخری قسط جمع کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں۔ Delay in collection of Hajj installments

مدھیہ پردیش میں حج قسطوں کو جمع کرنے میں عازمین کر رہے تاخیر

author img

By

Published : Jun 3, 2022, 11:09 AM IST

سفر حج پر جانے کے لیے لوگ عمر بھر اپنی محنت سے پیسہ جمع کرتے ہیں تاکہ مقدس سفر کو آسان بنایا جاسکے لیکن حج 2022 کے لیے قرعہ اندازی میں نام آنے کے باوجود مالی دشواری کے سبب مدھیہ پردیش کے عازمین حج، حج کی قسطوں کو جمع کرنے میں تاخیر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ حج 2022 کے لیے مدھیہ پردیس سے 3417 عازمین حج نے درخواست کی تھی اور مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ مدھیہ پردیش کو 1780 عازمین کا کوٹا الاٹ کیا گیا تھا۔

بعد میں اس کوٹے میں اضافہ کر مرکزی حج کمیٹی نے 1991 کر دیا ہے اور عازمین کو آخری قسط 1 لاکھ 75 ہزار 150 روپے 31 مئی 2022 تک جمع کرنی تھی جس پر ریاستی حج کمیٹی کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ 'ابھی تک محض 60 سے 70 فیصد عازمین حج نے ہی یہ قسط جمع کی ہے۔ 1991 pilgrims for Hajj from Madhya Pradesh

مدھیہ پردیش میں حج قسطوں کو جمع کرنے میں عازمین کر رہے تاخیر

یہ بھی پڑھیں: Hajj 2022: بھوپال میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ

ذرائع کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا نے 18 جون سے حج پروازوں کو ہری جھنڈی دکھانے کی بات کہی ہے پر وہیں ریاست مدھیہ پردیش میں آخری قسط جمع کرنے کی تاریخ نکل چکی ہے اور ابھی صرف 60 سے 70 فیصد عازمین نے ہی آخری قسط جمع کی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاست کے عازمین حج اپنی آخری قسط کب جمع کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.